4 Killed and 5 Injured in Knife Attack in America

0
10

ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی ریاست الینوائے میں چاقو بردار جنونی شخص نے راہگیروں پر وار کیے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

راک فورڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک مارٹ کے نو عمر ملازم کو چاقو گھونپ کر قتل کیا اور پھر راہگیروں پر حملے کیے۔ اسپتال میں چاقو کے وار سے متاثرہ 9 افراد منتقل ہوئے جن میں سے 3 مردہ حالت میں تھے۔

ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 3 زخمیوں کو حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیشی عمل جاری ہے۔

شکاگو کے شمال مغرب میں واقع راک فورڈ کی آبادی تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ ہے اور اس قسم کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شہری خوف زدہ ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here