فلسطینی صدر کا افسوس: ہزاروں بچوں کے قتل پر افسردہ ہوں لیکن عالمی برادری کی بے حسی سے زیادہ دکھ ہوا

0
81

(Photo: Internet)

ریاض: فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ ہزاروں بچوں کے قتل پر افسردہ ہوں لیکن زیادہ افسوس عالمی برادری کی بے حسی پر ہے۔ انہوں ںے ریاض میں او آئی سی اور عرب لیگ کے غزہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنی فوج پر گھمنڈ ہے کہ وہ ہمیں ختم کردے گا لیکن فلسطین کے عوام اسرائیل کی بدترین جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں ںے بیان کیا کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، محمود عباس کا دل ہزاروں معصوم بچوں کے قتل عام پر بے حد افسردہ ہے لیکن اس سے زیادہ افسوس عالمی برادری کی بے حسی پر ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے اور اسرائیلی کی افواج کو جنگی جرائم کی عدالت میں لایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here