Imran Khan’s Solid Reply To ISPR’s Arrogant Statement

0
590
Imran KHan Reply To ISPR

میں دو باتیں کرنا چاہتا ہوں آئی ایس پی آر نے بیان دیا ہے کہ ادارے کی توہین کردی فوج کی توہین کردی ایک آفیسر کا نام کے دیا انٹیلیجنس آفیسر کا جس نے دو دفعہ مجھے قتل کرنے کی کوشیش کی آئی ایس پی آر صاحب زرا غور سے میری بات سنئیں، عزت صرف ایک ادارے کی نہیں ہے عزت قوم میں ہر شہری کی ہونی چاہیئے ،اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ پچاس سال سے قوم مجھے جانتی یے، مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے اس آدمی نے دو دفعہ مجھے قتل کرنے کی کوشیش کی اور جب بھی انویسٹیگیشن ہوئی میں یہ ثابت کروں گا کہ یہ وہ آدمی تھا اور اس کے ساتھ پورا ایک ٹولہ یے، اور اس کے ساتھ کون ہے وہ بھی سب قوم کو پتہ ہے وہ کون ہے آج سوشل میڈیا کہ دور میں سب کو معلوم ہے سوال میرا یہ ہے کہ کیا ملک کا سابق وزیر اعظم کیونکہ اس آدمی کا نام آگیا میں اپنی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا پتہ تو سچ اور جھوٹ چلے گا جب انویسٹیگیشن ہوتی ایف آئی آر اس کے خلاف ہوتی، اگر یہ بے قصور تھا سامنے آجاتا ، اتنی طاقتور شخصیت کہ میں سابق وزیر اعظم اپنی پنجاب کی حکومت ہوتے ہوئے ہم ایف آئی آر میں اسکا نام نہیں دے سکے، اسکے بعد پنجاب کی حکومت کی جے آئی ٹی دو پولیس آفیسر جنہوں نے اسکے کہنے پر ریکارڈ کیا تھا نوید شوٹر کی، پنجاب کے ڈی پی او گجرات، سی سی پی او سی ٹی ڈی، انہوں نے ہماری انویسٹیگیشن میں آنے سے منع کردیا کون تھا پیچھے کون اتنا طاقتور تھا؟ اس کے بعد جب انویسٹیگیشن میں یہ ثابت ہوگیا کہ تین شوٹر تھے،جب جے آئی ٹی میں ثابت ہوگیا کہ تین شوٹر تھے، تین شوٹر نے گولیاں چلائیں بانسبت جو انکا پروپیگنڈہ تھا کہ ایک دینی انتہا پسند تھا، جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا چار سی ٹی ڈی کے لوگوں نے اپنی اسٹیٹمنٹ بدلیں، پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ انکے خلاف کاروائی ہونا چاہیئے کیونکہ انہوں نے سبوتاژ کرنے کی کوشیش کی،کون تھا انکے پیچھے کون اتنا طاقتور تھا اور اسکے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں ثابت کروں گا کہآئی ایس آئی نے ایک رات پہلے ٹیک اور کیا ثابت کروں گا کہ سی ٹی ڈی کے کپڑوں میں اور وکلاء کے کپڑوں میں آئی ایس آئی تھی وہاں،ثابت کروں گا کہ بریگیڈیئر وہاں بیٹھا ہوا تھا کیا کام تھا آئی ایس آئی کا وہاں؟ ثابت کروں گا کہ انہوں نے مجھے قتل کرنے کے لیئے وہاں تھے اور پیچھے یہی آدمی تھا، اسی ٹولہ اور آدمی کا نام ارشد شریف کی والدہ نے ارشد شریف کے قتل پر لکھا لیکن کوئی انویسٹیگیشن نہیں ہوئی، کسی کی جرات نہیں تھی کہ آگے بڑھیں کیونکہ یہ مقدس گائے ہیں، قانون سے اوپر ہیں؟ آئی ایس پی آر صاحب ،جب ایک ادارہ اپنی کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لیتا ہے وہ اپنی ساخت بہتر کرتا ہے جو ادارہ دو نمبر لوگوں کو پکڑنا ہے وہ ادارہ مضبوط ہوتا ہے، میرے شوکت خانم میں کوئی غلط کام کرے ہم ایکشن لیتے ہیں، ہمارے ادارے کی ساخت بہتر ہوتی ہے، یہ کیا آپ نے بنایا ہوا کہ جو نام کے کہیں فوج کو برا بھلا کہہ رہے ہیں میری فوج ہے میرا پاکستان ہے آپکا پاکستان نہیں ہے صرف میری فوج ہے ہمیں آپ سے زیادہ خیال ہے یہ جو حرکتیں کررہے ہیں جو تنقید کرے آپ اسکا منہ بند کردیں یہ آپ نقصان پہنچا رہے ہیں ادارے کو میں ایک بات کہہ دوں میں جو آج جارہا ہوں وہاں کوئی پولیس اور رینجرز اتنی بڑی فوج لانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے قوم کے اتنے پیسے ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کسی کے پاس وارنٹ ہے سیدھا میرے پاس لے کر آئے میرے وکیل ہونگے، میں خود ہی جاکر جیل میں تیار ہونے جانے کے لیئے ،اتنا خرچہ کرنا،جیسے اس ملک کا بڑا مجرم آرہا یے، مہربانی کریں ہمیں کوئی اس طرح کا ڈرامہ نا کریں سیدھی طرح وارنٹ دیں، کوئی اس وقت مجھ پر کیس نہیں ہے کہ میں زہنی طور پر تیار ہوں جیل میں جانے کے لیئے، دوسری چیز جو ڈرٹی ہیری نے پلان بنایا ہوا ہے ایک ٹولہ ہے اسکے ساتھ اور میں پھر کہتا ہوں کہ سوشل میڈیا دیکھیں کون کون ہے اسکے ساتھ اگر اللہ نے انکے ہاتھوں میری جان لینی ہے اسکے لیئے بھی میں تیار ہوں لیکن میرا سوال یہ ہے کہ آپ لوگ تیار ہیں جو اقتدار کے مزے لے رہے ہیں جو کیسے بنا رہے ہیں جو مزے لے رہے ہیں۔ اور کیسے بچا رہے ہیں NRO لے کر کیا آپ سب تیار ہیں؟ ہوسکتا ہے اتنی زیادہ قوم نا سڑکوں پر نکلے لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سری لنکا میں جو حالات تھے آج بلومبرگ کہتا ہے کہ پاکستان میں اس سے زیادہ برے حالات ہیں، تو اگر یہ پھٹ گئی قوم تو آپ کو اپنا آپ بچانا مشکل ہو جائے گا آپ بھی تیار ہوجائیں میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اگر ان ڈفرز کے ساتھ زندگی گزارنا ہے تو اس سے بہتر اللہ مجھے اوپر کے جائے، انکی غلامی میں زندگی نہییں گزارنا چاہتا کیونکہ میں نے اس ملک سے باہر جانا نہیں ہے اس غلامی سے موت بہتر ہے عمران خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here