Complete Ban on Political Gatherings in Contested Areas of Punjab

0
67

فوٹو ایکسپریس
لاہور: حکومت نے گیریژن علاقوں میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جھنڈے اور بینرز کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور لاہور کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عام انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور دیگر حکام شرکت کرتے رہے اور الیکشن انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ الیکشن کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن سے پہلے، دوران اور بعد میں امن وامان کیلئے مثالی اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے دن اسلحے کی نمائش اور نقل وحمل پر سختی سے پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ الیکشن ڈے پر سوشل میڈیا کی سخت نگرانی کی جائے گی اور شرپسندی پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ گیریژن ایریاز میں سیاسی جلسے، جلوس،جھنڈے اور بینرز کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلٰی محسن نقوی نے کہا کہ ووٹرز کو پرامن ماحول میں حق رائے دہی کا موقع فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے اشتراک کار کو مثالی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کی مشترکہ کاوش کو بھی سراہا گیا اور نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here