پی ایس ایل ٹکٹوں کی فروخت مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکی، شائقین پریشان

0
95

شروعات پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی فروخت میں دیری
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2024 کے ٹکٹوں کی فروخت مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جانب سے ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk پر ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ منگل کو شام 5 بجے شروع ہونے کی خبری سنائی گئی تھی مگر مقررہ وقت کے بعد بھی ویب سائٹ کا سرور ہی ڈاﺅن ہوگیا اور ٹکٹوں کی فروخت شروع نہ ہوسکی۔
پی ایس ایل کے ٹکٹ نہ ملنے پر مداحوں نے پریشانی کا اظہار کیا اور مایوس شائقین میڈیا دفاتر میں فون کرکے بکنگ کا آغاز نہ ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کرتے رہے۔
پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 6 فروری کو شروع ہوگی اور ٹکٹ کی کم ازکم قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 18  ہزار روپے ہوگی۔
ٹکٹوں کے حوالے سے بورڈ نے بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی میں ہونیوالے میچوں کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونیوالے میچوں کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی، بورڈ کی جانب سے ہر میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here