پاکستانی قوم کو حقیقی آزادی کیسے ملے گی کیا عمران خان ڈیل کریں گے

3
1213

حالات اچھے ہوجائیں گے والا خیالی پلاؤ پکانے والوں کیلئے تلخ ترین حقائق بیان کرنا ضروری ہے اس وقت تحریک انصاف کا جھنڈا تک اٹھانا لگانا یہاں تک کے بیچنا جرم ہے تحریک انصاف کے سیاسی دفاتر زور زبردستی سے بند ہیں یا کئے جارہے ہیں اس وقت تحریک انصاف کیساتھ ویسا سلوک ہورہا ہے جیسا ایم کیو ایم کیساتھ ہوا تھا عمران خان کا نام تک لینے پہ پابندی ہے عمران خان کو ملک دشمن قرار دیا جارہا ہے جو لوگ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر یا ٹکٹ کے امیدواران ہیں انکے گھروالوں کو غائب کیا یا غائب کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں گھر کی عورتیں بھی محفوظ نہیں اگر مستقبل قریب میں الیکشن ہوئے بھی تو عمران خان نا اہل بھی ہوگئے ہیں اور جیل میں بھی ہونگے جو تحریک انصاف کا ٹکٹ لے گا اسکا گھر توڑ دیا جائے گا کاروبار بند کردیا جائے گا فیکٹری کارخانہ یا دکان تور دی جائے گی اسکے گھر کی عورتوں کو اغوا کرلیا جائے گا اس طرح واقعی تحریک انصاف کے ٹکٹ پہ لڑنے والا کوئی نہیں ہوگا اب آپ سوال کریں گے کہ اسکا حل کیا ہے تو اسکا حل عمران خان خود بتا چکے ہیں کہ آزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے زنجیریں گرتی نہیں توڑنی پڑتی ہیں اب آپ سوال کریں گے کہ کرنا کیا ہوگا تو میرے عزیز ہم وطنو آزادی قربانی مانگتی ہے وہ قربانی جو شہریار آفریدی دے رہے ہیں وہ قربانی جو 72 سال کی کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد دے رہی ہیں عالیہ حمزہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ، خدیجہ شاہ اور ایسے ہزاروں لوگ دے رہے ہیں۔ آزادی لینے کا رستہ صرف ایک ہے عوام منظم انداز میں باہر نکلے پرا امن احتجاج کرے چند 100 یا چند ہزار گرفتار کرلئے جائیں گے اگلے دن پھر اسی طرح احتجاج ہو دوبارہ چند 100 یا چند ہزار گرفتار کرلئے جائیں گے پھر اسی طرح تیسرا دن اور چوتھا دن ایک ہفتے کی ٹوٹل گیم ہے کہ سب سٹیک ہولڈرز عمران خان سے مذاکرات کرنے پہ مجبور پوجائیں گے اور ڈیل عمران خان نے کرنی نہیں ہے اور عمران خان کی شرائط پہ مذاکرات ہوئے تو حقیقی آزادی آپکو مل جائے گی جو لوگ حالات ٹھیک ہونے کہ احمقوں والے خواب دیکھ رہے ہیں انکو بتاتا چلوں کہ آپ والے طریقے سے حالات صرف تب ٹھیک ہونگے اگر عمران خان ڈیل کرلے غلامی قبول کرلے سیاست چھوڑ دے تحریک انصاف کی قیادت کسی اور کے حوالے کردے اور خاموشی سے باقی زندگی گزار دے اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ جدوجہد سے آزادی لینی ہے یا ڈیل کا انتظار کرنا ہے جسکے بعد حقیقی آزادی کا خواب ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گا؟

3 COMMENTS

  1. وقار بھائی مجھے اس قوم پر زرا برابر امید نہیں انہوں نے کوفہ کے لوگوں جیسا رول پلے کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here