ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو گابا میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 رنز کی شکست دیدی۔ یہ اس کی آسٹریلیا کے خلاف 20 برس بعد پہلی کامیابی ہے۔ کینگروز نے 2003 میں سینٹ جونز میں 3 وکٹ سے شکست دی تھی۔
گزشتہ 20 برس کے دوران ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے ساتھ 20 ٹیسٹ کھیلے جس میں سے اسے 16 میں شکست ہوئی جبکہ 4 میچز ڈرا ہوئے۔ آسٹریلیا کو پہلی بار ڈے نائٹ ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی نائٹ ٹیسٹ میں یہ پہہلی فتح ہے، اس سے پہلے کے تمام 4 پنک بال ٹیسٹ وہ ہار گیا تھا۔
ہیڈ کنگ پیئر کے حاصل کرنے والے تیسرے کرکٹر ہیں، ان سے قبل ایڈم گلکرسٹ بھارت کے خلاف 2001 اور ریان ہیرس انگلینڈ کے خلاف 2010 میں دونوں اننگز میں پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔