Lahore sees an increase in smog intensity, ranks among the most polluted cities

0
185

لاہور: اسموگ کی شدت مزید بڑھنے سے لاہور دنیا کے سب سے زیادہ الودہ شہروں میں سرفراز ہو گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 452 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم خشک رہے گا تاہم 9 اور 10 نومبر کو بارش کا امکان ہے جس سے اسموگ میں کمی آسکتی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ 651 کلومیٹر علاقے پر اسموگ روک تھام واٹر سپرے کیا گیا ہے۔ اسموگ سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور تمام زونز میں اہم مقامات پر خصوصی ڈیسک اور مفت ماسک اور آگاہی لٹریچر تقسیم کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر نے درخواست کی کہ شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور سموگ کا سبب بننے والی فیکٹریوں کی نشاندہی میں مدد کریں کیونکہ اسموگ کا خاتمہ ماحولیاتی آلودگی سے کمی سے ہی ممکن ہے اور اس مشن میں بلدیہ عظمیٰ لاہور کا ساتھ دیں۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ نے چیف آفیسر، میٹروپولیٹن افسران اور زونل انچارج کو اسموگ کے حوالے سے آپریشن کی براہ راست نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here