باپ کے قتل کا بدلہ لینے کی کوشش ناکام، تین بیٹوں کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار

0
41

— فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: پولیس نے مقتول باپ کا بدلہ لینے کے لیے بھاری اسلحہ سمیت سفر کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولیاں برآمد کرلیا۔ گوجرانوالہ کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس چیچڑانوالی نے مشکوک گاڑی کو روکا تو چیکنگ کے دوران اس سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش انکشافات کیا کہ ملزمان اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے دو شہریوں کو قتل کرنے کے ارادے سے جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عثمان، عرفان اور محمد اکرم شامل ہیں، ملزمان گوجرانوالہ کے تھانہ منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی ہیں، ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، گولیوں کے 412 راونڈ، ایک رائفل 223 بور، گولیوں کے 98 راونڈ، ایک رائفل 12 بور اور گولیوں کے پانچ راونڈ، ایک پسٹل 9 ایم ایم اور گولیوں کے 98 راونڈ برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے والدین کو 2011 میں قتل کردیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here